بھارت میں کسان رہنمائوں نے کہا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں اور اس کے اتحادیوں کے سماجی بائیکاٹ کے ذریعے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ بھارتی کسان مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔اس سے پہلے ہریانہ میں ایک ٹیچر نے کسانوں کی حمایت میں خودکشی کر لی۔