Saturday, 04 May 2024, 08:41:38 am
غزہ ، اسرائیل کے تازہ حملوں میں 37 فلسطینی شہید
April 20, 2024

غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے تازہ حملوں میں سینتیس فلسطین شہید اور اڑسٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے شہر رفح میں گھروں پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے تلکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دوسرے روز بھی چھاپے جاری رکھے جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔