Monday, 02 December 2024, 07:47:22 pm
 
پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ اپنی منزل پر پہنچ گیا
June 07, 2024

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جسے سپارکو نے گزشتہ ماہ کی تیس تاریخ کو چھوڑا تھا اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔سپارکوکے ترجمان کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون زمین سے اڑتیس ہزار سات سو چھیاسی کلومیٹر کی بلندی پر زمین مدار میں موجود ہے۔پانچ ٹن کا پاک سیٹ ایم ایم ون جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے جو ملک میں تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دے گا۔مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولرپینلز نے کام شروع کر دیا ہے۔مدار میں سیٹلائٹ پر مختلف تجربات کئے جائیں گے۔