Tuesday, 17 September 2024, 12:01:54 am
 
آج یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
September 07, 2024

انیس سو پینسٹھ میں بھارتی جارحیت کے خلاف ملک کی فضائی حدود کا بہادری سے دفاع کرنے والوں کی یاد میں آج یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاکستان کے بہادر ہوا بازوں نے محدود وسائل کے باوجود نہ صرف بھارتی فضائی حملہ پسپا کیا بلکہ فضائی معرکے میں بے مثال مہارت اور غیر متزلزل جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

پاک فضائیہ کے محمد محمود عالم جو ایم ایم عالم کے نام سے مشہور ہیں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ HAWKER ہنٹرطیارے مار گرائے۔