Monday, 16 September 2024, 11:54:59 pm
 
بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی ، دودہشتگرد ہلاک
September 07, 2024

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر موثر انداز میں کارروائی کی اور ان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔