Monday, 16 September 2024, 11:54:59 pm
 
وزیرمنصوبہ بندی کا پاکستان کو دس کھرب ڈالرکی معیشت میں تبدیل کرنے کا عزم
September 07, 2024

فائل فوٹو

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے فائیو ایز فریم ورک پرموثر عملدرآمد کے ذریعے 2035 تک پاکستان کو دس کھرب ڈالر کی معیشت میں بدلنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

وہ وزارت منصوبہ بندی اور منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے مشترکہ طورپر تشکیل کئے گئے ایک اعلی سطح کے پالیسی بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اس اقدام کا مقصد شفافیت میں اضافہ کرنا اور نجی شعبے اور کاروباری شعبے کے رہنمائوں کی موثر شمولیت کے ساتھ ملک کے معاشی منصوبہ بندی کے عمل کو بہتر بنانا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پالیسی بورڈ فائیو ایز فریم ورک تیرہ سالہ منصوبے اور ویژن 2030 پر علمدرآمد یقینی بنائے گا ۔

یہ فریم ورک برآمدات ، ڈیجیٹل ترقی، ماحولیاتی استحکا، توانائی اور سٹاک مارکیٹ جیسے شعبوں کی ترجیحات کا تعین کرتے ہیں۔