Tuesday, 17 September 2024, 12:03:22 am
 
وزیرتجارت کا پاک ازبک تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور
September 07, 2024

وزیرتجارت جام کمال نے ازبکستان اور پاکستان کی کاروباری برادریوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

وہ آج(ہفتہ)کواسلام آباد میں ازبکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔