Monday, 16 September 2024, 11:56:46 pm
 
پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت کا دورہِ متحدہ عرب امارات
September 07, 2024

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت کا دورہِ متحدہ عرب امارات اور جنگی مشق نصل البحر میں شرکت۔

ابو ظہبی آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا متحدہ عرب امارات بحریہ کے اعلی افسران اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے استقبال کیا۔

مشن کمانڈر کی کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کے ساتھ میزبان اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے سلامتی اور میری ٹائم افیئرز، مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، پاکستانی سفیر، پاکستانی کمیونٹی اور طلباء نے جہاز کا دورہ کیا۔

دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق نصل البحر میں بھی حصہ لیا۔

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور آپریشنل تیاریوں کو بہتر کرنا ہے۔

پاک بحریہ کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔