Monday, 16 September 2024, 11:57:22 pm
 
پاک فضائیہ ملکی خودمختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ائیر چیف
September 07, 2024

پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ فضائیہ خلاء میں پیشرفت، الیکٹرانک وار فیئر، سائبر اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ملک کی علاقائی سا لمیت کیلئے سخت محنت جاری رکھے گی۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے صدر دفتر میں یوم شہداء کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قربانی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے پاک فضائیہ کی درخشاں تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم شہداء غیر معمولی بہادری اور بے عیب پیشہ ورانہ مہارت کا مجسم اور سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔انہوں نے وطن عزیز کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے ہیروز کی قربانیوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔