Tuesday, 17 September 2024, 12:02:15 am
 
پاکستان برطانیہ کیساتھ شراکت داری کواہمیت دیتا ہے، نائب وزیراعظم
September 07, 2024

نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے آج(ہفتہ) کو لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مستحکم کرنے میں وہاں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ براہِ راست پروازوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

پاکستان کو درپیش سیکیورٹی اور اقتصادی چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم ملک کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔