Monday, 16 September 2024, 11:51:22 pm
 
پاکستان کو اپنی فضائیہ کی جرأت، لگن اور عزم پر فخر ہے،وزیراعظم
September 07, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی فضائیہ کی جرأت، لگن اور عزم پر فخر ہے۔

یوم فضائیہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فضائیہ کی بے مثال خدمات اور شجاعت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہماری فضائی حدود محفوظ ہیں اور اس کی پیشہ ورانہ لگن اور شجاعت سے پاکستان اور مضبوط ہواہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کو اپنی فضائیہ کی جرأت، پیشہ ورانہ، لگن اور عزم پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائیہ کی بے مثال خدمات اور شجاعت نے ہماری فضائی حدود کو ناقابل تسخیر بنایا۔