Tuesday, 23 April 2024, 05:05:21 pm
ممتازشاعرجون ایلیاکی برسی
November 08, 2022

ممتاز شاعر،فلسفی،دانشور اورسوانح نگارجون ایلیا کی  بیسویں برسی  منگل کو منائی گئی۔

ان کااصل نام سیدحسین سبط اصغرنقوی تھا۔وہ اترپردیش کے شہرامروہا میں انیس سواکتیس میں پیدا ہوئے اورانیس سوستاون میں پاکستان ہجرت کی اورکراچی میں آبادہوئے۔ان کے مشہورشعری مجموعوں میں شاید،یعنی ،گمان،لیکن، رموزاورگویاشامل ہیں۔ جون ایلیا کو ان کی شاندار ادبی خدمات پرصدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔وہ آج ہی کے دن کراچی میں انتقال کرگئے۔