پاکستان کی معروف گلوکارہ نسیم بیگم کی آج(اتوار)53 ویں برسی منائی گئی۔
نسیم بیگم انیس سو چھتیس میں امرتسر میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے پنجابی اور اردو فلموں کے سینکڑوں گانے گائے۔
ان کی مترنم آواز کے ملک میں بڑی تعداد میں مداح ہیں۔
انیس سو پینسٹھ کی بھارت کے خلاف جنگ میں نسیم بیگم نے بڑی تعداد میں ملی نغمے گائے۔ ان کے ملی نغمے ''اے راہ حق کے شہیدو ''نے قوم اور مسلح افواج کے حوصلے بلند کئے۔
وہ انیس سو اکہتر میں آج کے دن انتقال کر گئیں۔