وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کا آئندہ چند روز میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔
وہ آج اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے بہتر استعمال کے ذریعے معاشی استحکام کی بحالی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں صر ف مسلم لیگ نون کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی تیاری کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز کے باوجود آئندہ بجٹ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی طرف ایک قدم ہوگا۔
انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ معاشی چیلنجز پر فعال طور پر غور کریں اور معیشت کی بحالی کےلئے پالیسی سفارشات اورحل پیش کریں۔