آج ( ہفتہ) اردو زبان کے معروف شاعر جگر مراد آبادی کی برسی منائی گئی ۔
ان کی ادبی تصانیف میں داغ جگر اور شعلہ طورپر شامل ہیں جبکہ ان کا شعری مجموعہ آتش گل انیس سو انسٹھ میں چھپا ۔جگر مراد آبادی علامہ محمد اقبال کے بعد دوسرے شاعر تھے جنھیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ادب میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی ۔فیض احمد فیض نے انھیں ادب کی دنیا کا استاد قراردیا ۔