Thursday, 25 April 2024, 05:13:47 am
انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک کی خوشحالی میں کلیدی کرداراداکرسکتی ہے:امین الحق
March 11, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک کی خوشحالی اور کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 33 لاکھ مرد و خواتین کو ڈی جی سکلز پروگرام کے تحت فری لانس تربیت دی گئی جنہوں نے اس کے ذریعے 30 کروڑ ڈالر کمائے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے پاکستانی کاروباری منصوبوں کے ذریعے گزشتہ سال انتالیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔