Saturday, 27 July 2024, 06:44:07 pm
لکی مروت میں دومسافر وینز میں تصادم سے 8افراد جاں بحق
April 11, 2024

آج (جمعرات) ضلع لکی مروت میں دومسافر وینز میں تصادم سے آٹھ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال تاجہ زئی، لکی مروت اور بنوں کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ادھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو،علی امین گنڈاپور نے سڑک کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے آج پشاور میں ایک بیان میں محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔