Thursday, 12 September 2024, 06:05:40 pm
 
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
April 11, 2024

وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے آج (جمعرات) لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

انہوں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور ایک دوسر ے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے عید الفطر پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔