Wednesday, 15 January 2025, 09:34:21 am
 
نائب وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
June 11, 2024

File Photo

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈارآج (منگل) اردن کے دارلحکومت عمان میں غزہ کی صورتحال پر ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔''غزہ کیلئے فوری انسانی امداد کی فراہمی کی اپیل'' کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام اردن کے شاہ عبداللہ ثانی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔کانفرنس کا مقصد غزہ کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے ایک مشترکہ ردعمل وضع کرنا ہے۔کانفرنس کے موقع پر نائب وزیراعظم کی شریک ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔