Tuesday, 05 March 2024, 09:34:17 am
ترکیہ قیمتی نوادرات کومحفوظ کرنے کیلئے سندھ کوتکنیکی مدد،تربیت فراہم کرے گا
October 11, 2023

ترکیہ قیمتی نوادرات اور مسودوں کو محفوظ کرنے کے لئے سندھ کو تکنیکی مدد اور تربیت فراہم کرے گا۔

 یہ اتفاق رائے سندھ کے ثقافت ، کھیل اور انسانی وسائل کے نگران وزیر سید جنید علی شاہ اور ترکیہ کے ایک وفد کے درمیان کراچی میں ملاقات میں ہوا۔

 وفد کی قیادت ترکیہ کے تعاون اور روابط کے ادارے کے رابطہ کار خلیل ابراہیمbasran نے کی۔

 جنید علی شاہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے نوادرات کو محفوظ بنانے کے لئے تکنیکی مدد کی فراہمی سندھ کےلئے کار آمد ہوگی۔