Tuesday, 16 April 2024, 03:07:40 pm
ممتاز گلوکار اے نیئر کی چھٹی برسی
November 11, 2022

پلے بیک سنگر اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے6 برس بیت گئے لیکن ان کے گائے گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

مدھر آواز کے مالک اے نیر نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو چوہتر میں فلم بہشت سے کیا۔ تیس سال سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیرئیر میں انہوں نے کئی لازوال گیت گائے۔ اے نیر کے گیتوں کو اسی کی دہائی میں بہت مقبولیت ملی۔ ان کے کئی گیت آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔

اے نیئر کو بہترین گلوکار کے حیثیت سے پانچ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔