Sunday, 08 September 2024, 07:26:59 am
 
امیر مقام کی گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی
May 12, 2024

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے گلگت میں ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگر ہائی وے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ اِس ہائی وے کو شاہراہِ قراقرم کے متبادل راستے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا جس سے ضلع نگر کے رہائشیوں اور سیاحوں کو سہولت ملے گی۔امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر نے ہنزہ کے اضلاع کا بھی دورہ کیا۔