Wednesday, 23 October 2024, 05:59:11 am
 
ریڈیو پاکستان کے معروف نیوز ریڈر اور براڈ کاسٹر شکیل احمد کی 47 ویں برسی
June 12, 2024

ریڈیو پاکستان کے معروف نیوز ریڈر اور براڈ کاسٹر شکیل احمد کی 47 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔شکیل احمد انیس سو آٹھ میں بھارتی شہر ملیح آباد میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام وکیل احمد تھا۔شکیل احمد نے انیس سو سینتالیس میں ریڈیو پاکستان کی تاریخ کا پہلا نیوز بلیٹن پڑھا۔انیس سوپینسٹھ کی پاکستان بھارت جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان کے معروف نیوز ریڈر شکیل احمد کی رعب دار آوازنے لوگوں اور اگلے مورچوں پر لڑنے والے سپاہیوں کے حوصلے بلند کئے۔1965 کی جنگ کے دوران خبریں پڑھنے کے ان کے منفرد انداز نے سامعین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔انہیں انیس سو سٹرسٹھ میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ریڈیو پاکستان ورلڈ سروس کی کراچی منتقلی کے بعد انہوں نے انیس سو تہتر میں ورلڈ سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ انیس سو ستتر کو آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔