Wednesday, 15 January 2025, 09:57:39 am
 
یوم آزادی پاکستان 2024 کے موقع پرامریکی کانگریس کی خاتون رکن سوزن وائلڈ کا پیغام
August 12, 2024

یوم آزادی پاکستان 2024 کے موقع پر امریکی کانگریس کی خاتون رکن سوزن وائلڈ کا پیغام۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 14اگست کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکہ اور دنیا بھر کے رہنماؤں کے ہمراہ آپ کو مبارکباد پیش کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

کانگریس کی خاتون رکن نے کہا کہ میں گانگریس میں پنسلوانیا کی گریٹرلیہہ ویلی کی اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہوں ہماری کمیونٹی آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستانی امریکیوں کی کئی نسلوں کا تعاون و خدمات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار اور مقامی صنعتوں کو بااختیار بنانے سے لے کر ہمارے اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی خدمات سرانجام دینے ، ملک کا دفاع کرنے، شہری زندگی کو بہتر بنانے، صحت کے مراکز کی دیکھ بھال اور ان کو وسائل فراہم کرنے اور ہمارے شاندار مینوفیکچرنگ سیکٹر میں خدمات سرانجام دینے جیسے تمام شعبہ جات میں پاکستانی امریکی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

سوزن وائلڈ نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ انہی مشترکہ اقدار کے زیر اثر پاکستانی عوام دنیا بھر میں مثبت بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل اور سودمند تعلقات کی خواہاں ہوں اور میری طرف سے آپ سب کو محفوظ اور پر امن یومِ آزادی مبارک ہو۔