Wednesday, 15 January 2025, 10:01:17 am
 
پاکستان اورترکیہ کادوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
August 12, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تجارت ، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو اسلام آبادمیں ترکیہ کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر Nuh Yilmaz سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔