Tuesday, 22 October 2024, 04:06:37 am
 
معروف گلوکار اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کی بارہویں برسی
June 13, 2024

معروف گلوکار اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج بارہویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ اٹھارہ جولائی انیس سو ستائیس کو بھارت میں پیدا ہوئے۔انیس سو ستاون میں انہیں ریڈیو پاکستان پر گانے کا موقع ملا۔انہوں نے اپنے فنی سفر میں تین سو سے زائد فلموں کیلئے گیت گائے۔ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں نشان امتیاز تمغہ امتیاز صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔مہدی حسن دو ہزار بارہ میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔