Thursday, 19 September 2024, 06:04:56 am
 
مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کی کوششیں کررہی ہے ، مریم نواز
September 13, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

 

ایک بیان میں آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو اقتصادی ترقی کی علامت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھنا ایک مثبت پیشرفت ہے۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں خاص طور پر شرح منافع میں کمی کے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔