Thursday, 19 September 2024, 08:58:03 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری سکولوں کی تنظیم نو کے پروگرام کا آغاز
September 18, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج(بدھ کو) لاہور میں سرکاری سکولوں کی تنظیم نو کے پروگرام کا آغاز کیا۔

اس حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں پانچ ہزار آٹھ سو سکولوں کو آئوٹ سورس کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر چودہ ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائیگا۔

مریم نواز نے کہا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کیلئے 25ارب روپے مالیت کا سکالر شپ پروگرام بھی شروع کیا جائیگا۔