Thursday, 19 September 2024, 05:53:36 am
 
وزیراعلی پنجاب نے معدنی نمک کی برآمد کے حوالے سے جامع پلان طلب کرلیا
September 14, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے معدنی نمک کی برآمد کے حوالے سے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خام معدنی نمک کی برآمد پرپابندی کے اقدامات کیے جائیں جو ملک کے خزانے کی حیثیت رکھتا ہے ۔

وزیراعلی نے کان کنوں کی حفاظت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

اجلاس میں قدرتی وسائل کی تلاش اور نکالنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تجویز پرغور کیاگیا ۔

اجلاس میں معدنی نمک کیلئے ویلیو ایڈڈ صنعت کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔