Thursday, 19 September 2024, 06:21:25 am
 
سی ٹی ڈی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
September 13, 2024

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جنہوں نے اہم تنصیبات پر حملے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنارکھا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بارودی مواد، دو بندوقیں، کارتوس او ر دستی بم قبضے میں لئے گئے۔