Saturday, 27 July 2024, 08:35:37 am
معروف مصنف کالم نگار کارٹونسٹ ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر کی تیسری برسی
May 14, 2024

معروف مصنف کالم نگار کارٹونسٹ ٹی وی پروڈیوسر اور انکل سرگم کے کردار کے تخلیق کار فاروق قیصر کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔فاروق قیصر نے پتلی تماشا کارٹون اور بچوں کے لئے لکھی گئی دلچسپ کہانیوں کی بدولت بڑی شہرت حاصل کی۔وہ پتلی شو انکل سرگم کے لئے کافی مشہور تھے جو انیس سو چھہتر میں بچوں کے ٹی وی شو کلیاں میں متعارف کرایا گیا۔انہیں آرٹ کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سمیت مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔وہ دو ہزار اکیس میں آج کے روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔