Thursday, 19 September 2024, 06:07:55 am
 
عالمی برادری دنیا بھر میں امن کے رحجان کو فروغ دے ،انتونیو گوتریس
September 14, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں امن کے رجحان کو فروغ دے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں امن کے حوالے سے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جنگ کی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم مساوات سے نمٹنے اور نئی ٹیکنالوجیز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔