Thursday, 19 September 2024, 06:11:40 am
 
غزہ سٹی کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں مزید 10 فلسطینی شہید
September 14, 2024

آج (ہفتہ) غزہ سٹی کے قریب TUFFAH میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں مزید دس فلسطینی شہید ہوگئے ۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق گھر مسمار ہونے کے بعد کئی افراد لاپتہ ہیں ۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پرجاری اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی شہداء کی تعداد بڑھ کر اب اکتالیس ہزار ایک سو سے زائد ہوگئی ہے ۔