Thursday, 19 September 2024, 05:59:48 am
 
بنگلہ دیش حکومت کا گارمنٹس فیکٹریاں کھولنے کا فیصلہ
September 15, 2024

بنگلہ دیش کی حکومت نے گارمنٹس کی تمام فیکٹریاں آج سے پیدوار کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صنعتوں کے مشیر عادل الرحمن نے کہا ہے کہ معیشت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے فیکٹریاں بند کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ فیکٹریوں کو حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

اس سے قبل ایک اجلاس میں فیکٹری مالکان نے اپنے پیداواری یونٹس آج سے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔