Thursday, 19 September 2024, 06:10:35 am
 
کیجروال کا وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان
September 15, 2024

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے بڑے ناقد ارویند کیجریوال نے دہلی کی علاقائی حکومت کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اپنی جماعت عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ارویند کیجریوال نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کا عہدہ صرف اس صورت میں ہی واپس لیں گے جب دہلی کے عوام آئندہ ریاستی انتخابات میں ان کو ووٹ دے کر ان کی ایمانداری کو ثابت کریں گے۔

ارویند کیجریوال کو حال ہی میں بدعنوانی کے مقدمے سے رہا کیا گیا تھا۔