Thursday, 19 September 2024, 05:52:27 am
 
اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں معصوم فلسطینیوں پر حملے جاری
September 16, 2024

اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں معصوم فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔

نصیرات کیمپ پر حملے میں کم سے کم دس افراد شہید ہوئے جبکہ غزہ سٹی کے علاقے زیتون اور شیخ رضوان کے گردونواح میں بچوں سمیت مزید دس افراد بھی شہید ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج نے تین ماہ تک انکار کے بعد یہ تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں غزہ میں ہلاک ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالی ان کے اپنے فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔