Saturday, 27 July 2024, 04:56:44 am
وزیراعظم کی گائیڈڈ راکٹ نظام کے کامیاب تجربہ پرمبارک باد
May 15, 2024

فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پرپاکستان کی بری فوج اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے ۔

انہوں نے آج(بدھ) ایک بیان میں کہاکہ فتح ٹو پاکستان کی بری فوج اور سائنسدانوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ اس نظام کی بدولت پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔