Tuesday, 30 April 2024, 03:38:40 pm
این ڈی ایم اے نے آج سے شروع ہونے والی بارشوں کے نئے سلسلہ کاانتباہ جاری کردیا
April 16, 2024

قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے آج سے شروع ہونے والے بارشوں کے نئے سلسلے پر انتباہ جاری کیاہے۔ آج سے پاکستان میں مغربی ہوائوں کے داخل ہونے والے ایک اورسلسلے کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں اس ماہ کی بائیس تاریخ تک بارشوں کا امکان ہے۔ادارے نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران محتاط رہیں اور سفر کے لئے روانگی سے پہلے موسم کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرلیں۔ادارے نے مقامی ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی سے بھی خبردار کیا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اوردیگرمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار کے تحت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔