Monday, 29 April 2024, 11:42:21 pm
پشتوکے معروف شاعراورادیب پروفیسرپریشان خٹک کی پندرہویں برسی آج منائی جارہی ہے
April 16, 2024

پشتوکے معروف شاعراورادیب پروفیسرپریشان خٹک کی پندرہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔وہ دس دسمبرانیس سواکتیس کوکرک میں پیدا ہوئے۔ان کی تصنیف ''پشتون کون''پشتوادب میں ایک قابل قدراضافہ ہے جس میں شواہد کے ساتھ پشتونوں کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں بتایاگیاہے اوران کی یہ تصنیف دنیابھرمیں حوالے کی کتاب کے طورپربیان کی جاتی ہے۔انہیں ان کی قومی اورادبی خدمات کے صلے میں تمغہ امتیازاورستارہ امتیاز کے اعزازات سے نوازاگیا۔پروفیسرپریشان خٹک دوہزارنومیں آج کے روزپشاورمیںانتقال کرگئے۔