راولپنڈی میں احتساب عدالت نے اُنیس کروڑ پائونڈ کے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو بھی سات سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔