Wednesday, 23 October 2024, 05:58:55 am
 
ریڈیو اور ٹی وی کے مشہور میزبان طارق عزیز کی چوتھی برسی
June 17, 2024

ریڈیو اور ٹی وی کے مشہور میزبان طارق عزیز کی چوتھی برسی پیر کے روز منائی گئی۔

طارق عزیز 28اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1960 میں ریڈیو پاکستان سے میزبان کی حیثیت سے اپنی فنی سفر کا آغاز کیا اور بعد میں پاکستان کے پہلے مرد اناونسر اور صف اول کے ٹی وی میزبان کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔پی ٹی وی پر کوئز شو نیلام گھر طارق عزیز کی پہنچان بنا جو 1974 میں پہلی بار نشر کیا گیا جو طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز کے نام سے دہائیوں تک نشر کیا جاتا رہا۔انہوں نے انسانیت، ہارگیا انسان اور سالگرہ سمیت متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔طارق عزیز کو 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔انہوں نے 17جون 2020 کو 84سال کی عمر میں لاہور میں وفات پائی۔