Tuesday, 23 April 2024, 03:46:19 pm
سیاسی استحکام کیلئے سیاسی رہنمائوں کو اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے :فیصل کریم کنڈی
March 18, 2023

تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے فروغ کیلئے سیاسی رہنمائوں کو اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مفاد اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے فیصلوں کی خاطر سیاسی مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات اور مصالحت کی گنجائش ہوتی ہے۔