Saturday, 27 July 2024, 04:40:04 am
جدید اردو کے معروف شاعر عبید اللہ علیم کی 26ویں برسی
May 18, 2024

جدید اردو کے معروف شاعر عبید اللہ علیم کی 26ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔وہ 12جون 1939 کو برٹش انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔عبید اللہ علیم نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں اپنی پوسٹ گریجوایشن مکمل کی۔عبید اللہ علیم کو جدید غزل کے بہترین شاعروں میں شمار کیا جاتا ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد ازاں پاکستان ٹیلی ویژن میں بطور پروڈیوسر کام کیا۔ان کے مشہور شعری مجموعوں میں چاند چہرا ستارہ آنکھیں ویران سرائے کا دیا اور'' نگار صبح کی امید میں'' شامل ہیں۔وہ 1998ء میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔