Saturday, 27 July 2024, 04:48:40 am
طلبہ پر حملہ،دفتر خارجہ کا کرغیزستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج
May 18, 2024

پاکستان نے جمہوریہ کرغزستان میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء پرگزشتہ رات حملے کے واقعے کی اطلاعات کے حوالے سے گہری تشویش کااظہارکیا ہے ۔

پاکستان میں کرغزستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور میلس مولدالیف کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیاگیا ۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کرغزستان کے ناظم الامور پرزوردیا گیا ہے کہ کرغزحکومت کو اپنے ملک میں مقیم پاکستانی طلباء اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے چاہئیں ۔