Saturday, 27 July 2024, 08:35:49 am
قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات ناقابل قبول ہیں، انیق احمد
September 18, 2023

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے توہین رسالتۖ اور نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے بارے میں حکومت کے موقف کا اعادہ کیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گستاخانہ مواد روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا۔

انیق احمد نے علمائے کرام پر حملوں کی سنگینی کے بارے میں کہا کہ حکام تحقیقات کے دوران ان حملوں میں ملوث عناصر کی شناخت کے قریب پہنچ گئے ہیں اوران کے نام جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔