Wednesday, 15 January 2025, 02:31:22 pm
 
پی ٹی وی نیوز کی ٹیم سپریم کورٹ کی طویل دورانیے کی سماعت نشر کرنے پر تعریف کی مستحق ہے ، مرتضیٰ سولنگی
September 18, 2023

اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی نیوز کی ٹیم سپریم کورٹ کی طویل دورانیے کی سماعت نشر کرنے پر تعریف کی مستحق ہے اور پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیشہ ورانہ انداز میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے اہم کیس کی نشریات پیش کی گئیں۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں پی ٹی وی کی ٹیم کو مبارکباد دی۔