Saturday, 27 July 2024, 01:36:15 pm
پنجاب حکومت معذورافرادکیلئے5شہروں میں خصوصی بحالی مراکزقائم کرے گی
September 18, 2023

پنجاب حکومت مفلوج اور معذور افراد کیلئے صوبے کے پانچ شہروں میں خصوصی بحالی مراکز قائم کر رہی ہے۔

بنیادی و ثانوی صحت ِ عامہ کے صوبائی نگران وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس منصوبے کا مقصد زبان، ہاتھ، بازو، ٹانگ اور پائوں سمیت جسم کے کسی بھی حصے سے معذور خصوصی افراد کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تیس بستروں پر مشتمل بحالی مرکز قائم کیا جائے گا۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، تونسہ اور واہ کینٹ میں چار سیٹلائٹ بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے۔