Friday, 20 September 2024, 02:19:48 am
 
پنجاب حکومت کاجدید منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرکے زرعی پیداواربڑھانےکا فیصلہ
September 19, 2024

File photo

حکومت پنجاب نے جدید منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرکے زرعی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کو تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روز لاہور میں وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت منصوبہ بندی وترقی بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اگلے سال جون تک پہلے مرحلے میں ساڑھے سات ہزار ٹیوب ویلز  شمسی توانائی پرمنتقل کیئے جائیںگے۔

اجلاس میں زرعی برآمدات کو فروغ دینے اور کینولا کی کاشت میں اضافے کیلئے سرکاری زمین کو بروئے کار لانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کے اقدامات کاجائزہ بھی لیاگیا ۔