Saturday, 27 July 2024, 07:26:44 am
معروف فلمی اداکار آغا طالش کی 26 ویں برسی
February 19, 2024

معروف فلمی اداکار آغا طالش کی 26 ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔

وہ انیس سو چھبیس میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور چار سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔1962میں فلم ''شہید ''میں ان کے کردار نے انہیں مقبولیت کی میراج پر پہنچا دیا۔

''امراؤ جان ادا'' اور ''زینت ''میں نواب کے طور پر ان کے کردار سماجی فلموں میں اب تک کے بہترین کردار ہیں۔

ان کی دیگر مشہور فلموں میں سات لاکھ یہ امن جھیل کنارے میلہ اولاد فرنگی بغاوت اور قیدی شامل ہیں۔

انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

آغا طالش 1998 میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔