Tuesday, 22 October 2024, 04:06:36 am
 
کلاسیکی گلوکار استاد برکت علی خان کی 61ویں برسی
June 19, 2024

کلاسیکی گلوکار استاد برکت علی خان کی اکسٹھویں برسی بدھ کے روز منائی گئی ۔

وہ بڑے غلام علی خان کے چھوٹے اور مبارک علی خان کے بڑے بھائی تھے اور موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔

استاد برکت علی خان 1908میں قصور میں پیدا ہوئے اورانہوں نے ابتدائی تربیت اپنے والد علی بخش خان قصوری سے حاصل کی ۔برکت علی خان نے ریڈیوپاکستان لاہور کو ایک نایاب ریڈیو انٹرویو میں بتایا تھاکہ ان کے آبائو اجداد جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقے میں رہتے تھے جو پہاڑی گیت گاتے تھے اورانہوں نے انھیں سے پہاڑی گیت سیکھے۔وہ آج کے دن لاہور میں پچپن برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔